کراچی، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار سے متجاوز، انتقال کرنیوالوں کی تعداد 32ہو گئی 

کراچی، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار سے متجاوز، انتقال کرنیوالوں کی ...

  



کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ترجمان انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 252افراد متاثر ہوئے جس کے بعد شہر میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار 999ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 785تک جا پہنچی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے انتقال ہونے والوں کی تعداد 32ہوگئی ہے

ڈینگی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر