شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیااورکیس کی سماعت14 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ،عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیااورکیس کی سماعت14 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /اہم خبریں