وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کزن انتقال کرگئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کزن انتقال کرگئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کزن انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے کزن ریاض حسین قریشی انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق ریاض حسین قریشی سابق گورنرپنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر خارجہ کے قریبی رشتے دار تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ریاض حسین قریشی طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، گزشتہ شام طبیعت ناساز ہونے کے بعد وہ 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کا نماز جنازہ آج شام چار بجے ادا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ اور ایک کزن گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے ،وزیرمملکت صدر عارف علوی اور آرمی چیف آف سٹاف نے شاہ محمود قریشی سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے بلنددرجات سمیت مغفرت کی دعا بھی کی تھی۔