میگامنی لانڈرنگ ریفرنس،فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

میگامنی لانڈرنگ ریفرنس،فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے ...
میگامنی لانڈرنگ ریفرنس،فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاﺅنٹس ،میگامنی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی،فریال تالپورکواحتساب عدالت پہنچادیا گیا ،آصف زرداری کو تاحال پیش نہ کیا جا سکا،سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پمز ہسپتال نے وکلا کی آصف زرداری سے ملاقات کیلئے دو دن مقرر کئے ہیں ،فیملی ارکان 3 دن آصف زرداری سے ہسپتال میں ملاقات کر سکتے ہیں،ملاقات کیلئے پانچ دن مقرر ہیں،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پانچ دن ملاقات کی اجازت ہے تو درخواست واپس لے لیتے ہیں۔