ایک ٹرک دلوادو ،منافع آدھا آدھا کر لیں گے، عامر لیاقت کا حفیظ شیخ کے بیان پر ردعمل

ایک ٹرک دلوادو ،منافع آدھا آدھا کر لیں گے، عامر لیاقت کا حفیظ شیخ کے بیان پر ...
ایک ٹرک دلوادو ،منافع آدھا آدھا کر لیں گے، عامر لیاقت کا حفیظ شیخ کے بیان پر ردعمل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ حفیظ بھائی17روپے کلو ٹماٹر والا ایک ٹرک مجھے دلوا دیں ،منافع کو آدھا آدھا بانٹ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پیغا م میں کہا ہے کہ حفیظ بھائی17روپے کلو ٹماٹر والا ایک ٹرک مجھے دلوا دیں ، اللہ کی قسم میں خود بیچوں گا ،منافع کو آدھا آدھا بانٹ لیں گے۔

واضح رہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھاکہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے فی کلو ہیں، جس نے خریدنے ہیں وہ سبزی منڈی کراچی سے خرید لے۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگے ہوئے ہیں اور یہ مختلف شہروں میں 250 سے 300 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح مارکیٹ میں دیگر سبزیاں بھی انتہائی مہنگی ہوچکی ہیں۔ ادرک 400 روپے، پیاز 80 روپے، مٹر 140 اور بھنڈی 150 روپے کلو تک میں فروخت کی جارہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی