آشیانہ ریفرنس ،شہبازشریف نے حاضری معافی کی درخواست دیدی

آشیانہ ریفرنس ،شہبازشریف نے حاضری معافی کی درخواست دیدی
آشیانہ ریفرنس ،شہبازشریف نے حاضری معافی کی درخواست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف نے حاضری معافی کی درخواست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ریفرنس پرسماعت ہوئی،عدالت نے شہبازشریف سمیت دیگر ملزموں کو طلب کررکھا تھا،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف عدالت کے رو بروپیش نہیں ہوئے ،شہبازشریف کے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست دے دی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ شہبازشریف اسلام آباد میں مصروف ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے ۔