وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا،وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا،وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں شروع ہو گا،اجلاس میں آزادی مارچ کے معاملے اورمذاکرات کی تعطلی سمیت دیگرمعاملات پرغورکیا جائے گا،وفاقی کابینہ کوملک میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی،نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکانے کامعاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں کیاگیا،وزیر اعظم کی اجازت سے کوئی بھی ایجنڈہ کابینہ اجلاس میں موقع پرشامل کیاجاسکتاہے۔
یجنڈے کے مطابق کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی،وفاقی کابینہ آج اوگرا کے ممبر گیس کی تقرری کی منظوری دے گی،اجلاس میںوفاقی کابینہ کے گزشتہ فیصلوں پرعملدرآمد کاجائزہ لیاجائے گا،پاکستان سٹیزن پورٹل میں تارکین وطن کی شکایات کے حل کی ترجیحات طے ہوں گی،کابینہ کو وزیراعظم پورٹل پروگرام کی ایک سالہ کارکردگی سے بھی آگاہ کیاجائے گا، اس لے علاوہ عوامی مفاد کے اقدامات پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔