نوازشریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے ایئرایمبولینس کب آئے گی ،مریم اورنگزیب نے بتادیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن میاں نوازشریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔انہیں سفر کیلئے آج سے پھر تیارکیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے ایئرایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔
بیرون ملک جاکرنواز شریف کے مرض کی تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔مریم اورنگ زیب نے کہاڈاکٹرزنے واضح کردیا ہے کہ نوازشریف کو جتنی
جلد بیرون ملک منتقل کیا جائیگا اتنا ہی بہتر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے کی وجہ سے نوازشریف کے بیرون ملک جانے میں رکاوٹ پیش آئی۔