مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت کورکمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت کورکمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت کورکمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت کورکمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،صوبائی عہدیداراجلاس میں اپنی تیاری اوروسائل سے متعلق آگاہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت کورکمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں نماز ظہر کے بعدہوگا،صوبائی عہدیداراجلاس میں اپنی تیاری اوروسائل سے متعلق آگاہ کریں گے،نجی ٹی وی چینل اب تک کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پلان بی کیساتھ کشمیرہائی وے پردھرنابھی جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے،پلان بی میں ملک بھرکی مرکزی شاہراہوں اورتجارتی رابطوں کومنقطع کیا جائے گا،مولانافضل الرحمان نے صوبائی تنظیموں سے پلان بی پررائے طلب کررکھی ہے،تمام صوبائی امراآج اپنی تیاری کے حوالے سے کورکمیٹی کوبریفنگ دیں گے،کس صوبے میں کونسی شاہراہ کومکمل بندکرناممکن ہے آج تفصیل پیش کی جائےگی۔

مزید :

قومی -