مولانا جلد جانےوالے نہیں ،ہم اتناپیاردے رہے ہیں وہ وزیراعظم کے استعفاکامطالبہ بھول جائینگے ،اعجاز شاہ

مولانا جلد جانےوالے نہیں ،ہم اتناپیاردے رہے ہیں وہ وزیراعظم کے ...
مولانا جلد جانےوالے نہیں ،ہم اتناپیاردے رہے ہیں وہ وزیراعظم کے استعفاکامطالبہ بھول جائینگے ،اعجاز شاہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلد جانےوالے نہیں ، ہم مولانا فضل الرحمان کو بیٹھائے رکھیں گے،ہم مولانا فضل الرحمان کو اتنا اچھا ٹریٹ کررہے ہیں ، ان کا دل لگ جائےگا، مولانافضل الرحمان کواتناپیاردے رہے ہیں وہ وزیراعظم کے استعفاکامطالبہ بھول جائینگے ۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کوڈیل یا ڈھیل دیں،نواز شریف کےساتھ ڈیل کی جا رہی ہے نہ ڈھیل دی جارہی ہے، سارے وزرا کی یہی رائے ہے کہ نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہئے، نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف مستقل طور پر تو بیرون ملک نہیں جارہے، علاج کیلئے جارہے ہیں، نواز شریف کو صرف علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے ،نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پروزیرقانون کی صدارت میں اجلاس ہورہاہے ،ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے ، پاکستان میں انکا علاج ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تو نہیں پتا کہ مریم نوازبیمارہیں،وہ ٹھیک ہیں،اللہ انہیں صحت ہے،مریم نوازبیمارہوجائیں گی توانھیں بھی باہرجانےکی اجازت مل جائے گی، اعجاز شاہ کا کہناتھاکہ حکومت یہ پانچ سال اوراگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی،ہم مولانا فضل الرحمان کو اتنا اچھا ٹریٹ کررہے ہیں ، ان کا دل لگ جائےگا،ہم نے مولانا کو پانی دیاہے، لائٹ دی ہے، اور میڈیکل سپورٹ بھی دی ہے، مولانافضل الرحمان کواتناپیاردے رہے ہیں وہ وزیراعظم کے استعفاکامطالبہ بھول جائینگے ،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جلد جانےوالے نہیں ، ہم مولانا فضل الرحمان کو بیٹھائے رکھیں گے، ان کا مزید کہناتھا کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں،ہم لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد