اپوزیشن یہ چیز ابھی واپس لے لے"فوادچوہدری خاموش نہ رہ سکے

اپوزیشن یہ چیز ابھی واپس لے لے"فوادچوہدری خاموش نہ رہ سکے
اپوزیشن یہ چیز ابھی واپس لے لے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔سماجی رابطے پر کی گئی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ”اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے ، ہر دو ماہ بعد آپ ایک ایسا اقدام لیتے ہیں جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتاہے اورجب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کیخلاف مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں یہ مناسب رویہ نہیں۔“

فواد چوہدری کے بیان کوچند منٹوں میں ہی سیکڑوں افراد نے لائیک اور ری ٹویٹ کیا ہے۔ان کے کئی فالوورز نے ان کے بیان کی حمایت کی ہے جب کہ متعدد نے مخالف بھی کی ہے۔

ظہیر عباس نامی صارف نے لکھا”اپوزیشن کا قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد ان شاءاللہ اپوزیشن کا وہی حشر ہوگا جو چیئرمین سنیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ہوا تھا ضرور منہ کی کھانی پڑیں گی۔۔۔“

جمشید کاکڑ نے فواد کے ٹویٹ پر کچھ یوں تبصرہ کیا

سالار سلمان نےمشورہ دیتے ہوئے لکھاکہ ’’حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلے اور کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے اپوزیشن مجبور ہو کر ایسا کوئی اقدام کرے جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہو۔سدا وقت ایک سانہیں رہتاہےفواد بھائی‘‘

صنم راجپوت نے قاسم سوری سے متعلق ٹویٹ کیاکہ ”وہ جو ہے،وہ جو قاسم سوری ہے وہ ایک نہیں دو نہیں پورے پینسٹھ ہزار ووٹوں کا چور ہے۔۔ خواجہ آصف صاحب نے ہاتھ اٹھا اٹھا کر سامنے کھڑے ہوکر قاسم سوری کو شرم دلائی، اوقات یاد کرائی مگر شرم آنی پھر بھی نہیں ہے۔۔اور اسی لیول کا یہ فواد چوہدری نالائق ہے“

مزید : قومی