مولانا آپ اور آپکے ہم نواءجبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں،فردوس عاشق اعوان

مولانا آپ اور آپکے ہم نواءجبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ ...
مولانا آپ اور آپکے ہم نواءجبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا آپ اور آپکے ہم نواءجبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مولانا آپ اور آپکے ہم نواءجبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں۔آ پ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا؟آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہ مولانا مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔انہیں بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کی بجائے باعزت گھر واپسی کی "آزادی" دیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں۔آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں۔

معاون خصوصی کا مزید کہناتھا کہ چار سال صبر فرمائیں اور مظلوم کشمیریوں کےلئے آواز بلند کر کے دس سال کشمیر کمیٹی کے بطور چیئرمین پروٹوکول لینے کا قرض اتاریں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد