"وزیراعظم نے نواز شریف کا نامECL سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا" اہم حکومتی وزیر نے اعلان کردیا

"وزیراعظم نے نواز شریف کا نامECL سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا" اہم حکومتی وزیر نے ...

  



کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، وہ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کررہی تھیں۔

کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہا کہ وزیراعظم نے نواز شریف سے متعلق فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا ہے، نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ ہوگیا ہے ان کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا،نواز شریف کا معاملہ ڈیل یا این آر او نہیں بلکہ ایک لیڈر اور بیمار شخصیت کا ہے۔شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ نواز شریف کا علاج کیلئے بیرون ملک جانا این آر او نہیں ہے۔

،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروا سکتے ہیں، حکومتی بنچوں پر بہت سے ارکان حکومت سے مطمئن نہیں ہیں۔شاہدہ اختر علی نے کہا کہ نواز شریف کا معاملہ حکومت کے لئے بہت بڑا امتحان ہے، ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد ان کے اپنے اسمبلی پروسیجر کی وجہ سے آئی ہے حکومت آرڈیننس کے بجائے مکمل اور جامع قانون سازی پر توجہ دے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ میں نے کبھی آئین اور رولز کے منافی کوئی کام نہیں کیا،جو گیارہ آرڈیننس منظور ہوئے اس میں عوام کی سہولت کیلئے قانون تھے،اکثریت نہیں چند لوگ مجھ پرا عتراض کررہے ہیں ارکان کی مرضی ہوگی تو رہوں گا، 183 ووٹوں سے منتخب ہوا تھا اس میں اپوزیشن کے ووٹ بھی شامل تھے۔

مزید : قومی