1سال میں بیرون ملک جیلوں سے 4637 پاکستانی رہا ہوئے ہیں، مراد سعید

1سال میں بیرون ملک جیلوں سے 4637 پاکستانی رہا ہوئے ہیں، مراد سعید
1سال میں بیرون ملک جیلوں سے 4637 پاکستانی رہا ہوئے ہیں، مراد سعید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، 1 سال میں بیرون ملک جیلوں سے 4637 پاکستانی رہا ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھائی ،جو عرصہ دراز سے جیلوں میں تھے، وزیراعظم عمران خان کے خصوصی کوششوں سے ایک سال میں بیرون ملک جیلوں سے 4637 پاکستانی رہا ہوئے جبکہ سعودی عرب کی جیلوں سے 1594 پاکستانیوں کو رہائی ملی ہے ، انہوں نے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ اد اکیا۔

وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے،سمیرا خان نامی صارف نے لکھا کہ اوور سیز سالوں محنت کر کے پاکستان میں پلاٹ لیتے ہیں اور مافیا لوگ اس پر قبضہ کر لیتے ہیں اوور سیز بچارے روتے رہتے اور کوئی مدد نہیں کرتا،نہ اب تک اوور سیز کے لیے کوئی ایسا قانون بنایا گیا کہ ان کو پاکستان میں فوری انصاف مل سکے،آپ نے بس اوور سیز کے ڈالر لو والی پالیسی پر زور دیا ،میں خود پی ٹی ای کو سپورٹ کرتی پر ان کی بہت سی پالیسیوں پر اختلاف ہے. اوور سیز کو کوئی ریلیف نہیں دیتی. الٹا جو اوور سیز کے پاس ہوتا وہ بھی پاکستان جا کر بچارا پلاٹ کو قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگا کر سب خرچ کر بیٹھتا ہے۔

ضیا الرحمان فاروقی نامی صارف نے لکھا کہ کیا یہ رہا ہوکر نیپال چلے جاتے ہے ،پاکستان واپس کون آیا ہے کوئی ویڈیو وغیرہ نہیں ہے؟

وسیم اکرم نامی صارف نے اپنے پیغام میں کہا کہ جو لوگ خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے غائب ہیں انکا پتہ کس نے لگانا ہے؟اگر کچھ کر نہیں سکتے تو اتر جاو،قوم سے معافی مانگو اپنے جھوٹے الزامات کی جو تحقیقاتی کمیشن رپورٹ میں مسترد کردیے۔

مزید : قومی