قومی اداروں کی کم نرخوں پر فروخت سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے نیب کی رپورٹ پر جواب طلب کرلیا

قومی اداروں کی کم نرخوں پر فروخت سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے نیب ...
قومی اداروں کی کم نرخوں پر فروخت سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے نیب کی رپورٹ پر جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پی آئی اے سمیت قومی اثاثہ جات کم نرخوں پر فروخت سے متعلق کیس میں پی آئی اے سے نیب کی رپورٹ پر جواب طلب کرلیا،عدالت نے پی آئی اے کے موجودہ خسارے کی تفصیلات طلب کرلیںاورپی آئی اے میں بہتری کیلئے جامع پلان بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی آئی اے سمیت قومی اثاثہ جات کم نرخوں پر فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ پر نیب نے اپنی رائے دے دی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اربوں روپے فری ٹکٹس کی مد میں نقصان پہنچایا گیا ،ملازمین کے علاوہ غیر مجاز لوگوں کو بھی فری ٹکٹس دیئے گئے،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسئلے کا حل چاہئے کوشش ہے قومی ادارے درست سمت چلیں ،پی آئی اے میں ہر سال اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،قومی ادارے کی ازسرنو تعمیر سنجیدہ ایشوہے ۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پی آئی اے چلانے کیلئے سنجیدہ پلان تشکیل دینے کی ضرورت ہے ،بیان حلفی جمع کروادیں جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے ،عدالت نے پی آئی اے سے نیب کی رپورٹ پر جواب اورموجودہ خسارے کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے پی آئی اے میں بہتری کیلئے جامع پلان بھی پیش کرنے کا حکم دیدیااورسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔