پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین کام کرنے والا پکڑا گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پولیس نے بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنانے والے عالمی گینگ کاسرغنہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سہیل ایاز پاکستان میں 30بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر چکا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی فیصل رانانے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنانے والے عالمی گینگ کاسرغنہ گرفتار کر لیا ہے،گرفتاری تھانہ روات کی حدود سے عمل میں لائی گئی ، ملزم پاکستان میں 30بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر چکا ہے،گرفتارملزم برطانیہ کی جیل سے سزا کاٹ چکا ہے،ملزم نے بچوں تک رسائی کے لیے برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کی تھی ۔ پولیس کےمطابق سہیل ایاز عرف علی کو برطانیہ نے اسی جرم میں ڈی پورٹ کر دیا تھا،ملزم اٹلی میں بھی زیادتی مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے۔
سی پی او کے نے مزید بتایا کہ ایک قہوہ بیچنے والے محنت کش کے بچے سے بھی ملزم نے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو لائیو نشر کرتا رہا۔