احتساب عدالت نے فریال تالپور کو آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دیدی

احتساب عدالت نے فریال تالپور کو آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دیدی
احتساب عدالت نے فریال تالپور کو آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دیدی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے فریال تالپور کو آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دیدی،عدالت نے کہا ہے کہ فریال تالپور ایک بار آصف زرداری سے ملاقات کرسکتی ہیں، فریال تالپور کا کچھ دیر میں پمزہسپتال جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں فریال تالپور نے آصف زرداری سے ملاقات کرنے کیلئے درخواست دائر کردی،فریال تالپور کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری علیل ہیں، مختصر ملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے فریال تالپور کو آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دیدی،عدالت نے کہا کہ فریال تالپور ایک بار آصف زرداری سے ملاقات کرسکتی ہیں،فریال تالپور کا کچھ دیر میں پمزہسپتال جانے کا امکان ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد