وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا
وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا ہے، پاکستان کی افغان مفاہمتی عمل سے متعلق کوششوں کے نتیجے میں طالبان اور افغان حکومت نے اہم قیدی رہا کر دیئے ہیں۔
غیر ملکی خبرر ساں ادارے ریڈیو فری یورپ کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے تین اہم رہنمارہا کردیئے ہیں،رہاہونےوالے طالبان رہنماﺅں میں انس حقانی، حاجی مالی خان اور عبدالرشید شامل ہیں،طالبان نے تین رہنماﺅں کی رہائی کے بدلے 2مغربی قیدی رہا کیے ہیں ،طالبان کی جانب سے امریکی پروفیسرکیون کنگ اورآسٹریلین مغوی ٹموتھی ویکس کو رہا کیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورے اور پاکستان کے مفاہمتی عمل کے باعث دونوں جانب سے قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے،طالبان نے مغربی قیدیوں کو 2016میں امریکن یونیورسٹی آف کابل سے اغوا کیا تھا،رہائی پانے والے قیدیوں کو قطر ی حکومت کے حوالے کیا گیا ہے،انس حقانی سراج حقانی کے بھائی ہیں جو کہ حقانی گروپ کے سربراہ ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جولائی میں واشنگٹن کے تین روزہ دورے کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکی یونیورسٹی کے اساتذہ کی رہائی کے لئے پوری کوشش کریں گے،انہوں نے 23 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اسلام آباد کے پاس ان دونوں اسیر اساتذہ کے بارے میں جلد ہی "اچھی خبر" ہوگی۔