سٹیزن پورٹل کے ذریعے87 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، رپورٹ

سٹیزن پورٹل کے ذریعے87 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، رپورٹ
سٹیزن پورٹل کے ذریعے87 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، رپورٹ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے ذریعے ایک سال کے دوران 14 لاکھ سے زائد شکایات کنندگان میں سے 87 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں نے 14 لاکھ 28 ہزار سے زائد شکایات درج کرائیں جن میں سے 12 لاکھ 54 ہزار سے زائد کو نمٹا دیا گیا،وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے ذریعے ایک سال کے دوران 14 لاکھ سے زائد شکایات کنندگان میں سے 87 فیصد  شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے،پاکستان سٹیزن پورٹل کے 40 فیصد شکایت کنندگان ازالہ ہونے پر مطمئن ہیں۔5 ہزار426غیر ملکی بھی پورٹل پر رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔ پورٹل انتظامیہ نے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو ریڈ لیڑز بھی جاری کیے ہیں،وزیراعظم سٹیزن پورٹل کا ایک سال مکمل ہونے پر جلد تقریب ہوگی جس میں عمران خان کارکردگی رپورٹ جاری کریں گے۔

مزید : قومی