دھرنے کے حوالے سے آج اہم اعلان ہوگا،اکرم درانی

دھرنے کے حوالے سے آج اہم اعلان ہوگا،اکرم درانی
دھرنے کے حوالے سے آج اہم اعلان ہوگا،اکرم درانی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا ہے کہ دھرنے کے حوالے سے آج اہم اعلان ہوگا۔

رہبرکمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سیاسی انتقام لے رہا ہے ،مریم نوازکے والد بیمار ہیں گھر میں مسائل میں وہ دھرنے میں نہیں آ سکتیں ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کی صحت کیلئے دعاگو ہیں ،سربراہ رہبر کمیٹی نے کہا کہ وزیرخزانہ کو ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں معیشت کیا چلائیں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد