میرا دل کرتاہے اس شاہی شخصیت کو گلے سے لگاکران کا دکھ بانٹوں،ہیلری کلنٹن کابیان ،برطانوی حیران

میرا دل کرتاہے اس شاہی شخصیت کو گلے سے لگاکران کا دکھ بانٹوں،ہیلری کلنٹن ...
میرا دل کرتاہے اس شاہی شخصیت کو گلے سے لگاکران کا دکھ بانٹوں،ہیلری کلنٹن کابیان ،برطانوی حیران

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی صدارتی امیدواراور سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ڈچز آف سسکس میگھن مرکل کو گلے لگائیں ،تسلی دیں اور ان سے کہیں کہ جو میگھن کا دل چاہے وہ کر گزرے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اپنی بیٹی چیلسا کے ہمراہ بی بی ریڈیو فائیو لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلری نے میگھن سے برتے جانے والے نسلی اور صنفی امتیاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں شہزادہ ہیری سے روابط سامنے آنے کے بعدسے اب تک میگھن کے ساتھ جو رویہ اختیارکیا گیاوہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ہیلری نے کہا جب ہیری اور میگھن نے اپنی منگنی کااعلان کیاتو سوشل میڈیا پر لوگوں نے نسل کی بنیاد پرتنقیدحتیٰ کہ ملک کے مین اسٹریم میڈیاپربھی نامناسب رپورٹس شائع ہوتی رہیں جس سےدل کو صدمہ پہنچا۔

ہیلری نے کہاہیری میگھن سے جبکہ میگھن ہیری سے محبت کرتی ہیں،اور یہ خوشی منانے کی بات ہے کہ کوئی سچی محبت کرتاہے۔انہوں نےکہ میں ان کیلئے ماں کی طرح محبت محسوس کرتی ہوں،میری خواہش ہے کہ میں اسےاپنےبازووں میں بھرکر کہوں کہ ہمت نہ ہارنا نہ ہی برے لوگوں کی وجہ سے خود کو پریشان کرنا۔وہ سب کرگزرو جو تمہارا دل کرے۔

ہیلری کی بیٹی چیلسا کلنٹن نے بھی میگھن کے خلاف نسلی تعصب کی مذمت کی۔

مزید : بین الاقوامی