مولانا کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، فیاض الحسن چوہان

مولانا کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، فیاض الحسن چوہان
مولانا کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے کالونیزفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا، مولانا 10 ہزار لوگوں کے ساتھ عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، کوئی مولانا کو بتائے کہ کشمیرمیں کرفیو کو آج 100 دن ہوگئے، مولانا تنقید کے کچھ نشتر بھارت کی طرف بھی چلا دیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا وزیراعظم کو کرتارپور راہداری کھولنے پر مبارکباد دے رہی ہے، وزیرِاعظم نے ایک ہی جھٹکے میں14 کروڑ سکھوں کے دل جیت لیے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے، مولانا کے پاس موقع ہے کہ وہ بھی ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال دیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور