"نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔" وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کردیا

"نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔" وفاقی وزیر داخلہ نے ...

  



ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کہتے ہیں کہ مریم نواز بیمار ہوئیں تو ان کو بھی بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت مل سکتی ہے، وہ اس وقت صحت مند ہیں،انہیں سیریئس بیماری نہیں۔

 ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی جا رہی ہے، نہ انہیں ڈھیل دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرونِ ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے، ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کے معاملے پر وزیرِ قانون کی صدارت میں اجلاس ہو رہا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اعجاز شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشو یش ناک ہے، پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں،اس لیے صرف علاج کے لیے انہیں باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے، ان کے والد، بیوی اور بھائی کی قبریں پاکستان میں ہیں، وہ پاکستان نہیں چھوڑ سکتے۔

وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لےی کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں، مولانا فضل الرحمٰن کو اتنی سہولتیں دے رہے ہیں کہ ان کا دل اسلام آباد میں لگ گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن جلد جانے والے نہیں، انہیں اتنا پیار دے رہے ہیں کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ بھول جائیں گے۔

مزید : قومی