نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا ہے،ذیلی کمیٹی کااجلاس ڈھائی بجے دوبارہ بلانے کافیصلہ کیا گیا ہے،
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کے رویے پربرہمی کا اظہار کیا ہے، نوازشریف کے علاج کے معاملے پرذیلی کمیٹی کسی نتیجے پرنہ پہنچ سکی،کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس پونے 3 گھنٹے بعدبے نتیجہ ختم ہوا ہے،ذیلی کمیٹی کااجلاس ڈھائی بجے دوبارہ بلانے کافیصلہ کیا گیا ہے،ذیلی کمیٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نیب متعلقہ مجازاتھارٹی سے بات کرکے واضح موقف دے،نیب نوازشریف کے معاملے پرواضح موقف پیش کرے۔