گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی، حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کی ملکیتی العربیہ شوگر مل سیل،4 لاکھ 25 ہزار سے زائد بوری چینی قبضہ میں لے لی گئی

گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی، حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کی ...
گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی، حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کی ملکیتی العربیہ شوگر مل سیل،4 لاکھ 25 ہزار سے زائد بوری چینی قبضہ میں لے لی گئی

  



سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے سرگودھا میں گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنے پر حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کی ملکیتی العربیہ شوگر مل سیل کردی،اے ڈی سی ریونیونے ٹیم کے ہمراہ مل پر چھاپہ مار کرمل میں ذخیرہ کی گئی 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد بوری چینی قبضہ میں لے لی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سرگودھا میں گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پرحمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ملکیتی العربیہ شوگر مل سیل کردی گئی ،اے ڈی سی ریونیو شعیب نے ٹیم کے ہمراہ مل پر چھاپہ مارااورمل میں ذخیرہ کی گئی 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد بوری چینی قبضہ میں لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مل کو سیل کر کے کارروائی شروع کردی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ مل انتظامیہ کے ذمہ گنے کے کاشتکاروں کے اربوں روپے واجب الادا ہیں،کچھ کاشتکار وں کو 2011 کے گنے کے سیزن کی تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں،کین کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے بار بار نوٹس کے باوجود کاشتکاروں کو رقم ادا نہ کی گئیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /سرگودھا