حکومت کاوفاقی سرکاری اداروں میں موجودکنٹریکٹ اینڈ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کاوفاقی سرکاری اداروں میں موجودکنٹریکٹ اینڈ ڈیلی ویجز ملازمین کو ...
حکومت کاوفاقی سرکاری اداروں میں موجودکنٹریکٹ اینڈ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں موجودکنٹریکٹ اینڈ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹیبلشمٹ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں موجود کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت نے وزیر قانون کی سربراہی میں4رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے،اسٹیبلشمٹ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں مشیر خزانہ اور مشیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھی شامل ہو نگے، کمیٹی کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔