"عمران خان سرکار نوازشریف کی زندگی سے خطرناک کھیل کھیل رہی ہے اور انہیں اب یہ بھی جواب دینا پڑے گا کہ۔۔۔"سینئر صحافی نے انتہائی تشویشناک بات بتادی

"عمران خان سرکار نوازشریف کی زندگی سے خطرناک کھیل کھیل رہی ہے اور انہیں اب یہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریڈیوپاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے انتہائی تشویشناک بات کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرانہوں نے کہا ہے کہ
عمران سرکارگزشتہ پندرہ دن سے نواز شریف کے خلاف انتہائی خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔انتقام کی آگ میں اندھے وہی کھیل آصف زرداری کے ساتھ بھی کھیل رہے ہیں۔
انہیں اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ زلفی بخاری اور لیاقت جتوئی کانام صرف ایک گھنٹے میں ای سی ایل کیسے نکالا گیا۔؟


اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں مرتضیٰ مزید لکھتے ہیں کہ تیرہ دن پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی تھی، سرکاری ڈاکٹروں نے بھی فوری علاج کی تجویز دی تھی تاہم عمران حکومت اپنے مخالف کے آہستہ آہستہ مرنے کا انتظارکررہی ہے۔یہ بات جرم اور دکھ سے کہیں بڑھ کر ہے۔


مرتضیٰ سولنگی کے ان ٹویٹس پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہارکیاہے، علی افرازنامی صارف لکھتے ہیں کہ وہ (نوازشریف)مجرم ہیں،وہ خصوصی علاج کی سہولت کے لائق نہیں ہیں،اگر وہ واقعی تشویشناک حالت میں ہیں تو انہیں یہاںپر ہی کسی اچھے ہسپتال میں داخل کرواکے غیرملکی ڈاکٹرز کو بلالیاجائے۔علاج کیلئے سیمپل بھی بیرون ملک بھیجے جاسکتے ہیں۔


عفت نامی صارف کاکہنا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ابھی تک کوئی واٹس ایپ پیغام نہیں آیا۔

مزید :

قومی -