کاٹیج انڈسٹریز کیلئے قرضے دینے کا اعلان،وزیراعلیٰ پنجاب نے قرضے کی مدت اورگریس پیریڈ کی تفصیلات بھی بتادیں

کاٹیج انڈسٹریز کیلئے قرضے دینے کا اعلان،وزیراعلیٰ پنجاب نے قرضے کی مدت ...
کاٹیج انڈسٹریز کیلئے قرضے دینے کا اعلان،وزیراعلیٰ پنجاب نے قرضے کی مدت اورگریس پیریڈ کی تفصیلات بھی بتادیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے کاٹیج انڈسٹریزکیلئے آسان شرائط پر قرضے کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاٹیج انڈسٹریز کو فروغ دینے کیلیے 3 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کیلئے 6 ارب روپے کی لاگت سے قرضے کی اسکیم شروع کی جائے گی جس میں درخواست کی وصولی سے قرض کی ادائیگی تک کا عمل انتہائی شفاف اورتیزرفتارہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ لون مارک اپ سپورٹ پروگرام کے تحت موجودہ ایس ایم ایزکوبھی آسان شرائط پرقرض ملیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تین سال میں قرضے کی واپسی کی سہولت دی جائے گی جبکہ 3 ماہ کا گریس پیریڈ ہوگا۔

مزید : قومی