والد کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں ،آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کیلئے اجازت دی جائے ،آصفہ بھٹو

والد کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں ،آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کیلئے ...
والد کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں ،آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کیلئے اجازت دی جائے ،آصفہ بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ والد کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں ،درخواست ہے آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کیلئے اجازت دی جائے ۔
آصفہ بھٹو نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں ، پرائیویٹ میڈیکل بورڈ سے متعلق عدالتی احکامات کا انتظار کررہے ہیں ۔آصفہ بھٹو کا کہناتھا کہ درخواست ہے آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کیلئے اجازت دی جائے ،ذاتی معالج ہی آصف زرداری کی صحت سے متعلق ٹھیک بتا سکتے ہیں ۔