پلان اے ،بی ،سی اورڈی عمران خان کا استعفیٰ ہے،رہنما جے یو آئی (ف)

پلان اے ،بی ،سی اورڈی عمران خان کا استعفیٰ ہے،رہنما جے یو آئی (ف)
پلان اے ،بی ،سی اورڈی عمران خان کا استعفیٰ ہے،رہنما جے یو آئی (ف)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما جے یوآئی (ف) راشد سومرو نے کہا ہے کہ پلان اے ،بی ،سی اورڈی عمران خان کا استعفیٰ ہے، ہم ملک کا وقار اور تشخص خراب نہیں کرنا چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما جے یو آئی(ف) راشد سومرو نے کہا ہے کہ پلان اے ،بی ،سی اورڈی عمران خان کا استعفیٰ ہے،پلان بی آگے جانے کا ہے ،پیچھے ہٹنے کا پلان نہیںہے،اب یہ روز روز کا انتظار ختم کرنا پڑے گا، اپوزیشن کامتفقہ فیصلہ تھا ہم انتہا کی طرف نہیں جائیں گے،ہم نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ڈی چوک کی طرف بھی نہیں جائیں گے،حکومت ہمارا جو چہرہ متعارف کروانا چاہتی تھی ہم اس سے پیچھے ہٹے، ہم ملک کا وقار اور تشخص خراب نہیں کرنا چاہتے، یہ حکومت والے تھے جنھوں نے سپریم کورٹ کی دیواروں پرکپڑے لٹکائے،یہ پی ٹی آئی تھی جس نے پی ٹی وی پرحملہ کیا، ہم ایسے لوگ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا دھرنے دینے کا متفقہ فیصلہ تھا،یہ دھرنا ہماری نہیں پوری اپوزیشن کی درخواست پر 3 دن سے آگے بڑھایا گیا، ہمارے پاس 16 ممبرہیں ہمیں 84 ممبر والے کی بات ماننا چاہیے یا انھیں ہماری بات ماننی چاہیے۔