ای سی ایل سے نام نکلوانے کامعاملہ،نوازشریف نے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

ای سی ایل سے نام نکلوانے کامعاملہ،نوازشریف نے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں
ای سی ایل سے نام نکلوانے کامعاملہ،نوازشریف نے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ای سی ایل سے نام نکلوانے کے معاملے پرنوازشریف نے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں، نوازشریف کے وکیل بیرسٹر منور ڈوگل ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ،نوازشریف کے وکیل کمیٹی کے سامنے قانونی پہلوؤں پردلائل دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پرذیلی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا،پونے 3 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کسی نتیجے پرنہ پہنچ سکی،تاہم اب ای سی ایل سے نام نکلوانے کے معاملے پرنوازشریف نے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں، نواز شریف کے وکیل بیرسٹر منورڈوگل ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ،نوازشریف کے وکیل کمیٹی کے سامنے قانونی پہلوؤں پردلائل دیں گے، نیب کے مزید دو افسر بھی وزارت داخلہ پہنچ گئے ۔