اسرائیلی بمباری میں سینئر فلسطینی کمانڈرشہید،حماس نے بدلہ لینے کااعلان کردیا
غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ کے علاقہ میں ایک فلسطینی کمانڈرکے گھر پر بمباری کرکے باہا ابوالعطا کو شہیدکردیاگیاہے۔اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھانے والے ابولعطا کو اس سے قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔
فلطسینی کمانڈر کی تنظیم نے باہا ابوالعطا کے جاں بحق ہونے اور ان کے گھر پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی ایک عمارت میں علی الصبح دھماکے کے نتیجے میں ابوالعطا کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوگئیں جب کہ دھماکے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب کمانڈر ابولعطا اور حماس نے اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے،فلسطیبنیوں کیلئے آواز بلند کرنے والی تنظیم حماس نے بھی ابوالعطا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے بدلہ لینے کااعلان کیاہے۔
اسرائیلی فوج کہتی ہے کہ اس آپریشن کی منظوری وزیراعظم نیتن یاہو نے دی تھی۔