سلیکٹڈ حکومت آصف زرداری کوعلاج سے محروم رکھ کرانتقام لے رہی ہے،مولابخش چانڈیو

سلیکٹڈ حکومت آصف زرداری کوعلاج سے محروم رکھ کرانتقام لے رہی ہے،مولابخش ...
سلیکٹڈ حکومت آصف زرداری کوعلاج سے محروم رکھ کرانتقام لے رہی ہے،مولابخش چانڈیو

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت آصف زرداری کوعلاج سے محروم رکھ کرانتقام لے رہی ہے،عمران خان جھوٹے مقدمات میں قید سیاسی قائدین کی ذمے داری بھی اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی اور سینیٹرمولابخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت آصف زرداری کوعلاج سے محروم رکھ کرانتقام لے رہی ہے،عدالت کافیصلہ اپنی جگہ ہے ،عدالتی فیصلے پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے،معاملہ رویے کا ہے، حکومت اپنی ذمے داری پو ری کرنے سے انکاری ہے،عمران خان جھوٹے مقدمات میں قید سیاسی قائدین کی ذمے داری بھی اٹھائیں، عدالتیں بھی کہہ چکیں،حکومت کام کے بجائے عدلیہ کاکندھا استعمال کرناچاہتی ہے،سلیکٹڈ حکمران آصف زرداری سے اٹھارہویں ترمیم کاانتقام لے رہے ہیں،حکمران مفاہمت چھوڑکرتصادم اختیاراورملک کانقصان کررہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی