چیئرمین نیب سے چین کے6رکنی وفد کی ملاقات

چیئرمین نیب سے چین کے6رکنی وفد کی ملاقات
چیئرمین نیب سے چین کے6رکنی وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب سے چین کے6رکنی وفد نے ملاقات کی ہے،پاکستان نے چین سے باہمی قانونی مشاورت، مجرموں کے تبادلے ،ٹریننگ اوراستعدادکارکے امو ر پرگفتگو کی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب سے چین کے6رکنی وفد نے ملاقات کی ہے،وفدمیں پاکستان میں چین کے سفیریاو¿چنگ اورڈی جی سی سی ڈی آئی سمیت دیگرشامل تھے،چینی وفدکوپاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی ہے،پاکستان نے چین سے باہمی قانونی مشاورت،مجرموں کے تبادلے ،ٹریننگ اوراستعدادکارکے امو ر پرگفتگو کی ہے، چین کے وفدنے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کوسراہا،پاکستان اورچین نے کرپشن کے خاتمے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا،چینی وفد نے کرپشن کے خاتمے کیلئے چیئرمین نیب کے اقدامات کی تعریف کی۔