”آسٹریلیا میں موجود نسیم شاہ والدہ کی وفات پر پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

”آسٹریلیا میں موجود نسیم شاہ والدہ کی وفات پر پاکستان نہیں آئیں گے ...
”آسٹریلیا میں موجود نسیم شاہ والدہ کی وفات پر پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کی والدہ انتقال کر گئی ہیں جنہیں ان کے انتقال کی خبر بھی دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ والدہ کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی رنج و الم کے عالم میں ہیں اور والدہ کی نماز جنازہ و تدفین کیلئے پاکستان بھی نہیں آ سکے۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے اہل خانہ کیساتھ ایک طویل مشاورت کے بعد آسٹریلیا میں قومی سکواڈ کیساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کی والدہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی اور وہ کوشش کے باوجود بھی وقت پر نہیں پہنچ سکیں گے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے نسیم شاہ سے گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔نسیم شاہ جو کہ آسٹریلیا کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کھیل رہے ہیں،کیساتھ اظہارہمدردی کیلئے پاکستانی اور آسٹریلوی ٹیموں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کرمیچ کھیلا۔

مزید :

کھیل -