نوازشریف کا نام ای سی ایل سے ابھی تک کیوں نہ نکالا جا سکا؟ اندر کی بات سامنے آگئی

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے ابھی تک کیوں نہ نکالا جا سکا؟ اندر کی بات سامنے ...
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے ابھی تک کیوں نہ نکالا جا سکا؟ اندر کی بات سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ،ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کس نے روکا ہوا ہے یاکس جگہ ڈیڈ لاک ہے تفصیلات سامنے آگئیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا طویل اجلاس کے باوجود کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکی ۔
جیو نیوزنے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نواز شریف کی واپسی کیلئے رقم یا پھر پراپرٹی ضمانت کے طورپر رکھوانا چاہتی ہے۔حکومت نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ جاننے کی بھی خواہاں ہے۔کیونکہ نیب کا کہنا ہے کہ کسی کا نام ای سی ایل سے نکل جائے تو وہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں رہتاہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کی صدارت میں صبح دس بجے سے اب تک دو اجلاس ہوچکے ہیں۔دوسری بار وقفہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا  کہ نیب حکام کودستاویزات ساتھ لانے کوکہاتھا،درخواست گزاراوران کے وکلاکوبھی دستاویزات لانے کاکہاہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کررہے ہیں جبکہ معاون خصوصی شہزاد اکبر، سیکریٹری داخلہ اعظم سلیمان ، ڈاکٹر عدنان اور عطااللہ تارڑ بھی اجلاس میں شریک تھے جبکہ اجلاس میں نیب کے 2نمائندے بھی موجودتھے۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں شہبازشریف کے نمائندے عطااللہ اور ڈاکٹر عدنان نے بھی شرکت کی۔

مزید :

قومی -