انسداد دہشتگردی عدالت نے مولوی خادم رضوی پر فرد جرم عائد کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں خادم حسین رضوی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی،خادم حسین رضوی، علامہ اعجاز اشرفی، علامہ فاروق الحسن، سید ظہیر الحسن شاہ اور شفقت جمیل سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ،سماعت کے دوران خادم رضوی اور سابق رہنما پیر افضل قادری سمیت 26 ملزمان کو چالان کی نقل فراہم کی گئیں،عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، عدالت نے کیس کے گواہوں کو آئندہ سماعت کے لیے طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل 13 نومبر تک ملتوی کردی۔