نواز شریف کیلئے سب سے بڑی خوشخبری،حکومت نے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کابینہ نے یہ شرط عائد کی ہے کہ نواز شریف کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے سکیورٹی بانڈ جمع کروانا ہوگا۔جیو کے مطابق یہ بانڈ کیش یا پراپرٹی کی صورت میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔
جیو کے مطابق کابینہ اس فیصلے پر عملدرآمد ذیلی کمیٹی کا باقاعدہ فیصلہ آنے کے بعد کیاجائے گا۔
قبل ازیں جیو نیوزنے دعویٰ کیاتھا کہ حکومت نواز شریف کی واپسی کیلئے رقم یا پھر پراپرٹی ضمانت کے طورپر رکھوانا چاہتی ہے۔حکومت نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ جاننے کی بھی خواہاں ہے۔کیونکہ نیب کا کہنا ہے کہ کسی کا نام ای سی ایل سے نکل جائے تو وہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں رہتاہے۔