کیا نواز شریف نے پیسہ جمع کروائے تو سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ گئے؟ گورنر سٹیٹ بینک نے واضح اعلان کر دیا

کیا نواز شریف نے پیسہ جمع کروائے تو سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ گئے؟ گورنر سٹیٹ ...
کیا نواز شریف نے پیسہ جمع کروائے تو سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ گئے؟ گورنر سٹیٹ بینک نے واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائرکسی شخص کی ادائیگی کی وجہ سے نہیں بڑھے بلکہ سٹیٹ بینک کے قرضوں کا بوجھ کم ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں صرف ایک ہفتے کے دوران 443 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس پر مختلف طرح کی قیاس آرائیاں کی گئیں تاہم نجی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسا سٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالرز کی خریداری کے باعث ہوا تاہم اب گورنر سٹیٹ بینک نے بھی اپنے بیان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ بیان کر دی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کسی شخص کی ادائیگی کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ سٹیٹ بینک پر قرضوں کا بوجھ کم ہونا اس کی وجہ ہے جبکہ پالیسی کی وجہ سے اعتماد بحال ہورہا ہے کیونکہ جب ریزرو میں اضافہ ہوتا ہے تو انویسٹرز کا اعتماد بڑھتا ہے، ہمیں یقین ہے فارن ڈائریکٹ انویسمنٹ میں بھی جلد بہتری آئے گی۔

مزید :

قومی -