نواز شریف سے پہلے کون سکیورٹی بانڈزدیکر گیاہے؟سائرہ افضل تارڑ کا سوال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف ملک سے باہر جا کر واپس نہ آئیں ،حکومت کے قول و فعل میں تضاد نظر آرہاہے ، اس پہلے کون سکیورٹی بانڈ دیکر گیاہے ، حکومت کیوںایسے کررہی ہے ؟
نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ جس دن سے نواز شریف کی حالت خراب ہوئی ہے اس دن سے لیکر حکومت کے قول وفعل میں تضاد نظر آرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی تو نیب انپی صفائیاں دے رہی تھی ، حکومت اپنی صفائیاں دے رہی تھی ۔ یہ بدقسمتی ہے کہ جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیںاور نہ کوئی چین آف کمانڈ ہے ۔
سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں ہے اور اب جو یہ حیلے بہانے کررہے ہیں ۔ ایسا کرنے سے کیا یہ تاثر ختم ہوجائے گا ،حکومت نے پہلے دن کیوں نہیں کابینہ کی سب کمیٹی کی طرف معاملہ بھیجا ہے ، کیایہ پہلے دن نہیں کیا جاسکتا تھا؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر جائیں تو واپس بھی آئیں گے ، حکومت نہیں چاہتی کہ نواز شریف ملک سے باہر جاکر واپس آئیں ۔