وفاقی وزراءکی جانب سے ڈیل کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،قمر زمان کائرہ کادعویٰ

وفاقی وزراءکی جانب سے ڈیل کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،قمر زمان ...
وفاقی وزراءکی جانب سے ڈیل کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،قمر زمان کائرہ کادعویٰ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وفاقی وزراءکنفیوزن کا شکار ہیں اور ان کی جانب سے نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کے معاملے پر ایسی ہوا پیدا کی جارہی ہے جیسے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے ۔

نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کوچھوڑا تو ان کوضمانت لے کرچھوڑا ، اس لئے جو بھی ان کو باہر بھیجنے کی ذمہ داری لے گا ، وہ کوئی نہ کوئی گارنٹی تو مانگے گا لیکن وفاقی وزراءکنفیوزن کا شکار ہیں اور ان کی جانب سے نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کے معاملے پر ایسی ہوا پیدا کی جارہی ہے جیسے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے ۔

قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ جب بھی کسی کو عدالت ، نیب یا کوئی اور ادارہ چھوڑتاہے تو وہ اس سے گارنٹی تو طلب کرتا ہے ۔ اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

مزید : قومی