نواز شریف کوکتنی مالیت کے سکیورٹی بانڈز جمع کروانے ہونگے؟ شیخ رشید نے بتادیا

نواز شریف کوکتنی مالیت کے سکیورٹی بانڈز جمع کروانے ہونگے؟ شیخ رشید نے بتادیا
نواز شریف کوکتنی مالیت کے سکیورٹی بانڈز جمع کروانے ہونگے؟ شیخ رشید نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نواز شریف کب جائیں گے کچھ نہیں کہہ سکتا ، کابینہ میں جوہونا تھاہوگیا ہے ،ہوسکتا ہے کہ العزیزیہ کیس میں ہونیوالے جرمانے کے مساوی سکیورٹی بانڈز جمع کروانے پڑیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق شیخ رشید نے کہاہے کہ میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ نواز شریف کوجانے دیں ،چھوڑ دیں کیا چک چک لگا رکھی ہے، بندہ بیمار ہے باہر سے علاج کرواناچاہتاہے جانے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کب جائیں گے کچھ نہیں کہہ سکتا ، کابینہ میں جوہونا تھاہوگیا ہے ۔ کابینہ میں نواز شریف کومشروط طور پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ العزیزیہ کیس میں ہونیوالے جرمانے کے مساوی سکیورٹی بانڈز جمع کروانے پڑیں۔

مزید : قومی