’نواز شریف نے صحت سے متعلق اتنی غلط بیانی کی ہے کہ اب ۔۔۔‘ سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر عمران خان کا موقف بھی آگیا

’نواز شریف نے صحت سے متعلق اتنی غلط بیانی کی ہے کہ اب ۔۔۔‘ سابق وزیر اعظم کا ...
’نواز شریف نے صحت سے متعلق اتنی غلط بیانی کی ہے کہ اب ۔۔۔‘ سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر عمران خان کا موقف بھی آگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے صحت سے متعلق ماضی میں بہت زیادہ غلط بیانی کی جس کے باعث اب وہ اصل بیمار ہیں تو لوگ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔انہیں ان کی مرضی کا علاج دینا چاہتے ہیں، ذیلی کمیٹی شہباز شریف سے مکمل ضمانت لے اور ای سی ایل سے متعلق کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے ، احتساب کا عمل جاری رہے گا، یقینی بنایا جائے کہ نواز شریف ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے واپس آئیں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی