مقبوضہ کشمیر بھارتی ظلم و جبر کے 100 دن مکمل ہونے پر شہباز شریف نے مودی کے لتے لیتے ہوئے عالمی ضمیربھی جنجھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر بھارتی ظلم و جبر کے 100 دن مکمل ہونے پر شہباز شریف نے مودی کے لتے ...
مقبوضہ کشمیر بھارتی ظلم و جبر کے 100 دن مکمل ہونے پر شہباز شریف نے مودی کے لتے لیتے ہوئے عالمی ضمیربھی جنجھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کےصدراورقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ بہادر اور غیور کشمیریوں نے 100 دن میں عظیم استقامت وقربانی کی سات دہائیوں پرمحیط تاریخ کو دہرایاہے،مقبوضہ کشمیر کی قیادت، عوام قابل فخر ہیں، ان کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ،یہ 100 دن ثبوت ہے کہ عالمی ضمیر قید ہے،دنیا کےمظلوم سوال کررہےہیں کہ مہذب عالمی ضمیرکہاں سورہا ہے؟سلامتی کونسل اوراقوام متحدہ کہاں ہیں؟انسانی حقوق میں تفریق اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کےمطابق شہباز شریف نےمقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیواورلاک ڈاؤن کےسودن مکمل ہونےپربھارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ہر ظلم کشمیریوں کے دل میں آزادی کی تڑپ مزید تیز کردیتا ہے بہتر برس سے زائد عرصہ سے بہادر کشمیری عوام بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں،یہ سو دن ثبوت ہے کہ عالمی ضمیر قید ہے،دنیا کے مظلوم سوال کررہے ہیں کہ مہذب عالمی ضمیر کہاں سورہا ہے؟سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کہاں ہیں؟ انسانی حقوق میں تفریق اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے.انہوں نے کہا کہتاریخ سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کا کردار مثبت الفاظ میں بیان نہیں کرے گی، ظالم اور قاتل مودی کے فسطائی، آمرانہ اور ظالمانہ اقدامات کشمیریوں کے صبر اور قربانیوں سے شکست کھا چکے ہیں،مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے بہتے لہو کی اصل ذمہ دار اقوام متحدہ ہے.انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو حق دیا تھا جسے بھارت پامال کررہا ہے،ان سو دنوں میں مودی نے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو قتل کیا ہے،مقبوضہ کشمیر کوجیل اور خون کے دریا میں بدلنے والوں کو اپنے مظالم کا حساب دینا ہوگا.شہباز شریف کا کہنا تھا کہہمیں مقبوضہ جموں وکشمیر کے اپنے مظلوم بھائیوں، بہنوں اوربچوں کی تکالیف اور مصائب کا ادراک ہے ان کے حق آزادی کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کریں گے۔

مزید :

قومی -