’ عمران خان نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ دباﺅ میں آکر کیا جس کا ثبوت یہ ہے‘ مظہر عباس کا حیران کن دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجریہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ حکومت نے نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کافیصلہ دباﺅ میں آکر کیاہے اور عمران خان کی 12ربیع الاول کی تقریر اس بات کا ثبوت تھی جس سے لگ رہا تھا کہ وہ دباﺅ میں ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہاکہ نوازشریف کی تشویشناک حالت کے بارے میں کوئی دورائے نہیں ہبں ، تاریخ میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ دباﺅ میں آکر کیاہے اور عمران خان کی 12ربیع الاول کی تقریر اس کا ثبوت تھی جس سے لگ رہا تھا کہ وہ دباﺅ میں ہیں۔
مظہر عباس کا کہنا تھاکہ جب ن لیگ درخواست کرے گی اور گارنٹی جمع کروائے گی تو حکومت کا اپر ہینڈ ہوگا ، وہ اپنے ووٹر ز کو مطمئن کرے گی کہ دیکھیں ہم نے کوئی این آر او نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب جب ن لیگ کی طرف سے رقم جمع کروائی جائے گی تو حکومت کی طرف سے کہا جائے گا کہ اب اگر نواز شریف واپس نہیں آتے تو رقم ضبط ہوجائے گی ۔