کونسی 2وجوہات پر نواز شریف سے سکیورٹی بانڈ مانگا گیا ؟تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وضاحت کردی

کونسی 2وجوہات پر نواز شریف سے سکیورٹی بانڈ مانگا گیا ؟تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ...
کونسی 2وجوہات پر نواز شریف سے سکیورٹی بانڈ مانگا گیا ؟تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ سکیورٹی بانڈ اس لئے مانگا گیا ہے اس کی وجہ میڈیا میں ہونیوالی باتیں ہیں اوردوسری عمران خان کی 16ماہ سے یہ تکرار ہے کہ این آر او نہیں دوں گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ باختیار اور بڑے لوگوں کاملک ہے ، یہاں اساتذہ کو تو ہتھکڑیاں لگتی ہیں لیکن بنارسی ٹھگوں کونہیں لگتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے لوگوں کا ملک ہے ، اب یہ نوٹنکیاں بند کردینی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جو چاہتی ہیں ہم عوام کریں گے لیکن ہم کو اتنا زیادہ بیوقوف نہ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی بانڈ اس لئے مانگا گیا ہے کہ اس کی وجہ میڈیا میں ہونیوالی باتیں ہیں اوردوسری عمران خان کی 16ماہ سے مسلسل تکرار ہے کہ این آر نہیں دوں گا ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت ہم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد