ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو گرانٹ کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو گرانٹ کی منظوری دے دی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو گرانٹ کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ منظور کی ہے۔اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق منظور شدہ گرانٹ سے پنجاب کے دیہی علاقوں میں زرعی شعبے کو ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر بنایا جائے گا اور زرعی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کی جائے گی۔اس سے قبل گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لیے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی تھی جب کہ اکتوبر ہی میں ایشیائی بینک نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض کی بھی منظوری دی تھی۔

مزید :

بزنس -