عمران خان میں قوت فیصلہ کی طاقت صفر ہے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

عمران خان میں قوت فیصلہ کی طاقت صفر ہے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ
عمران خان میں قوت فیصلہ کی طاقت صفر ہے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان میں قوت فیصلہ کی طاقت صفر ہے ، وہ اب تک یوٹرن پر یوٹرن لیتے رہے ہیں، ان کومجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف جیل کاٹنے کیلئے اپنی بیٹی کو لیکر وطن واپس آگئے تھے ، و ہ ایک بڑی پوزیشن کیلئے کھڑے ہیں اور بڑی سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ تحریک انصاف ایک بندے کے گرد گھوم رہی ہے جس کانام عمران خان ہے اور اس کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں قوت فیصلہ کی طاقت صفر ہے ، وہ اب تک یوٹرن پر یوٹرن لیتے رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد