بیرون ملک علاج کیلئے مشروط اجازت ملنے پر نواز شریف کے وکلا بھی میدان میں آگئے

بیرون ملک علاج کیلئے مشروط اجازت ملنے پر نواز شریف کے وکلا بھی میدان میں آگئے
بیرون ملک علاج کیلئے مشروط اجازت ملنے پر نواز شریف کے وکلا بھی میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملنے کے بعد ان کے وکلا کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی منظوری دینے کے بعد ن لیگ کے وکلا کا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کے فیصلے پرغور کیا گیا۔ نواز شریف کے وکلا نے شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی رابطے کیے اور ان سے شورٹی بانڈ اور وطن واپس آنے کی تاریخ کے معاملے پر بات چیت کی۔

مزید : قومی