وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ووٹنگ، عمران خان نے نواز شریف کے حق میں ووٹ دیا یا مخالفت میں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی تو 3 وزرا نے سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزرا کے مابین نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر دو گھنٹے تک بحث جاری رہی، بحث کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے خاموشی کے ساتھ تمام لوگوں کی بات سنی۔ بحث کے اختتام پر کابینہ ارکان کے ہاتھ بلند کراکے ووٹنگ کرائی گئی، ووٹنگ کے دوران 3 وزرا نے ہاتھ نہیں اٹھائے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا نے نواز شریف کی واپسی کیلئے ٹھوس گارنٹی لینے کا مطالبہ کیا، بعض وزرا نے یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ مجرم کو بیرون ملک بھیجنے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے خلاف بولنے والے وزرا نے بھی ان کے حق میں ووٹ دیا، وزیر اعظم عمران خان نے بھی نواز شریف کے حق میں ووٹ دیا۔